54

لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

شاہ عالم مارکیٹ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق گلی بند کرنے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا۔ آئی جی پنجاب نے شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیکر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں