14

لاہور عزیزبھٹی ٹاؤن کے خود ساختہ مجسٹریٹ آصف کا جعلی چالان بک سے لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

لاہور عزیزبھٹی ٹاؤن کے خود ساختہ مجسٹریٹ آصف کا جعلی چالان بک سے لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
سردار ملک شاپ بہار شاہ روڈ جوڑۓ پل کوچھ ہزارکا چالان جعلی بوگس چالان بُک سے کیا-
ٹی ایم او حارث جلیل اورمحکمہ لیبرکا چالان بُک رسید کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار
لاہور(بابر نسیم بٹ ) لاہور عزیزبھٹی ٹاؤن میں خود ساختہ مجسٹریٹ آصف نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے گزشتہ روز خودساختہ مجسٹریٹ آصف نے میاں سردار ملک شاپ کو بوگس چھ ہزار کا بوگس جعلی چالان بُک سے کیا جس پرسدید کی ٹیم کےڈپٹی ایڈیٹر لاہور نے ایکشن لیتے ہوۓ ٹی ایم او حارث جلیل اورمحکمہ لیبرسے رابطہ کیا مگر کسی نے اس چالان بُک رسید کی ذمہ داری قبول نہ کی سردار ملک شاپ کے مینجر نے بتایا کہ ایسے چالان ہر ماہ ہماری دُکان پہ عزیزبھٹی زون کی عدالت مصطفی آباد ہمراہ پرندہ مارکیٹ ہمیں موصول ہوتے ہیں جو ہم جمع کروا دیتے ہیں جبکہ ہمیں رقم جمع کروانے کے بعد کی کوئی رسید نہیں دی جاتی آصف ودیگر نام نہاد ملازمین جن کا کسی بھی گورئمنٹ ادارے سے کوئی تعلق نہ ہے جب کہ ڈی ایس پی لیگل کو معتدد بار درخواستیں دینے پر بھی ان کرپٹ ملازمین پر کوئی کاروائی نہ ہوسکی اور ڈی ایس پی لیگل کو دی گی درخواست رددی کی ٹوکری کی نذر ہوگی حیرت کی بات ہے کہ گذشتہ برس بھی ایک جعلی بوگس بُک جس پر شہزاد اقبال قریشی کے دستخط اور جرمانے موجود تھے جن کی انوسٹی گیشن کی گی تو وہ تمام نمبر اور ایڈریس جعلی نکلے اور اُس بُک پر لاکھوں روپے کے جرمانے کیئے گے جبکہ ٹی ایم او شہزاد اقبال قریشی کا تبادلہ قصور ہوچکا تھا یہ جعل سازی بوگس چالان بُک کس ڈی سی سے وصول کی گی کون اس جعلی بُک کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے کون بھاری جرمانے عائد کرکے عوام کو لوٹ رہا ہے گزشتہ روز سردار ملک شاپ بہار شاہ روڈ جوڑۓپل عزیزبھٹی ٹاؤن کے بوگس چالان سدید کی ٹیم نے حاصل کیے تو معلوم ہوا کہ آصف اور پرائیوٹ ملازمین نے بے شمار چالان بُک بنارکھی ہیں جو ملک شاپس موٹر سائیکل مکینک اور ریڑھی بانون کو خودساختہ مجسٹریٹ پر کر چالان کیئے جاتے ہیں اور محکمہ لیبر کی اعلی قیادت کی ملی بھگت سے یہ چالان ہورہے ہیں اور محکمہ لیبر گلبرک ٹاؤن بھی ملوث ہے خودساختہ مجسٹریٹ آصف کس کی اجازت سے ایسے گھناونے کام سرانجام دے رہا ہے اور کون سی ایسی طاقت ہے جو اس کی سرپرستی کررہی ہے دوسال سے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا یہ گروہ لاکھوں روپے ہتیا چکا ہے اس خود ساختہ عدالت کا فوری آڈٹ کرویا جاے اور جو دوسال قبل بُک مجھے ملی ہے اُسے بنیاد بنا کر ان جعل ساز گروپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ آصف جعلی مجسٹریٹ مخلتف افراد کے فونز سے صلح کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے ٹی ایم او حارث جلیل اور محکمہ لیبر اس کی تفتیش شروع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں