صوبۂ پنجاب کے شہر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ نے پھر ڈیرے ڈال لیے۔
طبی ماہرین کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر تجویز کیا گیا ہے کہ شہری ماسک لگا کر گھر سے نکلیں۔
دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ اسموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سلسلے میں 1 بھٹہ سیل کر کے اس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔