112

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں بوائز اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی جبکہ گرلز اسکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا دو بجے تک کھلے رہیں گے۔

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو بوائز اسکول سوا 12 اور گرلز اسکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔

ڈبل شفٹ والے اسکول پہلی شفٹ صبح پونے 8 سے دوپہر سوا 12 تک کھلیں گے۔ سیکنڈ شفٹ کے اسکول دوپہر ساڑھے 12 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعے کو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں