43

لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی،6 افراد جاں بحق

اندرون لاہور ٹکسالی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں مرنے والے تمام افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام لوگ آپس میں رشتےدار ہیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5،2 اور7 سال ہیں۔

جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ 2 لاشوں کو ورثا کے حوالےکردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا میؤ اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں