16

لاہور میں خواتین ڈینگی ورکرز غیر محفوظ، ہراساں کرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی

صوبائی دارالحکومت میں ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد خواتین ڈینگی ورکرز عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں موٹر سائیکل سوار نے ڈینگی ورکرز کا کام کرنا محال کردیا۔ دوران ڈیوٹی خاتون ڈینگی ورکر کو حراساں کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم لیڈی ورکر کا دوپٹہ کھینچ کر فرار ہوگیا۔
واقعے کے بعد لیڈی ورکر ربیعہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم ایک ماہ سے لیڈی ورکرز کو تنگ کر رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے واقعے کے ثبوت کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں