8

لاہور میں صفائی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں صفائی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور میں صفائی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

اس کے علاوہ لاہورمیں کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے نئے کنٹریکٹرز کے انتخاب پر بھی غور کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صفائی کے انتظامات کو خوب تر بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے کام کو مزید تیز کیا جائے، ایل ڈبلیو ایم سی اور انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے پلان کی ڈیلی مانیٹرنگ کی جائے، لاہور شہر میں 5ہزار ٹن کوڑا کرکٹ فوری طور پر اُٹھایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں