83

لاہور: نئی انار کلی میں پراسرار دھماکہ، 2 شخص جاں بحق، 22 زخمی

نئی انارکلی میں پراسرار دھماکے سے ایک2 سمیت کم از کم22 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ بینک کے نیچے ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم زرائع کے مطابق پان منڈی کے قریب ہونیوالہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، فارنزک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ تعین کیا جارہاہے کہ دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ پلانٹڈ مواد سے دھماکہ کیا گیاجس کے نتیجے میں گڑھا پڑگیا۔
ایم ایس میو ہسپتال کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے ، ریسکیو کی طرف سے زخمی منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں زیادہ تر وہاں پر ریڑھی لگانے والے لوگ شامل ہیں جبکہ مرنیوالے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔
ادھر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں