41

لاہور :ویکسی نیشن بحال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں، ڈی سی مدثر ریاض

ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیاجہاں صرف سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے، کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا لگوانے کے خواہشمند فی الحال انتظار کریں۔

لاہور ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک اور تین میں ویکسین لگائی جارہی ہے، ویکسی نیشن کروانے آنے والوں میں بڑی تعداد ان شہریوں کی ہے جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔

سینٹر کے باہر موجود شہری نے بتایا کہ سائنوویک کو بیرون ملک سفر کےلیے قبول نہیں کیا جارہا، بیرون ملک سفر کرنے کےلیے صرف مطلوبہ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں۔

اس صوتحال میں یورپی اور خلیجی ممالک کے سفر کے منتظر کئی افراد ویکسی نیشن سینٹر سے واپس چلے گئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر میں تمام کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، اسٹیٹک اور سیکٹورل کورونا ویکسی نیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہوں گے،9 اسٹیٹک سینٹرز ایکسپو سینٹر، یوسی ایچ، پی کےایل آئی، یونائیٹڈ کرسچن اسپتال فعال رہیں گے۔

ڈی سی لاہور کاکہنا ہے کہ پنجاب سینٹرل کالج، قذافی اسٹیڈیم ڈرائیو تھرو، ایل ڈی اے آزادی چوک کمپلیکس سینٹرز فعال رہیں گے، 55 سیکٹورل ویکسی نیشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ہوں گے اور ان تمام سینٹرز میں سائنوویک اورسائنو فام کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ملک کے سفر کے لیے مطلوبہ ویکسین ابھی دستیاب نہیں ہے، ایسٹرا زینیکا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی لوگوں کو اطلاع کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں