38

لاہور: پب جی کی رنجش پر دوست قتل، 4 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پب جی گیم پر ایک دوست کو بلاک کرنے کی رنجش پر 15 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

رائیونڈ سٹی پولیس کے مطابق پب جی گیم کھیلنے والے ملزم عطاء نے ساتھیوں مصور، نوید اور مظہر کے ساتھ مل کر15 سالہ حسن عباس کو 13 جنوری کو اغواء کیا ۔

ملزمان نے مغوی کو ننکانہ صاحب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا، مغوی حسن عباس کی لاش شیخوپورہ کے علاقے سے ملی تھی۔

ملزم عطاء کے مطابق مقتول حسن عباس نے اسے پب جی گیم پر بلاک کیا تھا، اسی رنجش پر زیادتی کے بعد اسے قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں