20

لاہور پی سی بی انڈر 16سکولز کرکٹ چیمپئن شپ تقریب

پی سی بی سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اھتمام وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پی سی بی انڈر 16سکولز کرکٹ چیمپئن شپ پنجاب کا 1st فیزکے 18 اضلاع میں ضلعی فائینلزکا اختتام ہوا۔لاہور پی سی بی انڈر 16سکولز کرکٹ چیمپئن شپ تقریب میں عبداللہ سمبل، صوبائی سیکرٹری خزانہ و چیئرمین پی سی بی سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن،محمدغلام فرید سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب، کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن، نورالامین سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کیپٹن عثمان کمشنر لاہور ڈویژن، ڈاکٹر سہیل شہزادسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن، عبداللہ خرم نیازی سی ای او پی سی بی، حسنین عباس مرزا چئیرمین لاہور سکول سسٹم، محمدغلام فریدڈائیریکٹرپنجاب اور حکومت پنجاب کےدیگرسنئیر افسران بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ لکشمن سنگھ نے ائیچیسن کالج لاہور کو 110 رنز سے ہرا کر ضلعی چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں