59

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کاسوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کا مطالعاتی دورہ ،خواجہ سراوں کی فلاح و بہبود کے لئیے مساوات پروگرام کا آغاز

لاہور( ٹیوٹرپاکستان ) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں ا نٹرنشپ کے لئے آئی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور نارووال یونیورسٹی کی طالبات نے آج سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کا مطالعا تی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ارشاد وحید شاہ نے انہیں محکمہ کا وزٹ کرایا۔انہوں نے طالبات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمحکمہ سماجی بہبود نے عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تیز تر اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ سماجی بہبود نے خواتین کو کار آمد شہری بنانے کے لئے بھی مختلف پراجیکٹس کا آغاز کیا ہوا ہے تاکہ خواتین مستقبل کا کار آمد شہری بن کر اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کے تربیتی مراکز خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنی خدمات میں پیش پیش ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سوشل یرسیکٹر پر خصوصی توجہ دی ہے جس کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ لاہور میں بنائی جانے والی پناہ گاہوں کی مقبولیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے موجودہ بجٹ میں ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں مزید پناہ گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں بے گھر افراد کے لئے ”پناہ گاہ” کا منصوبہ بے حد کامیاب رہا ہے۔ پنجاب احساس پراگرام کے تحت پورے پنجاب میں پناہ گاہوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں احساس پروگرام کے تحت معاشرے کے محروم اور توجہ طلب طبقوں کے لئیے جو پروگرامز تجویز کیئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز خوش آئند ہے۔ معذور افراد اور ان کے خاندانوں کی مشکلات کے ازالے کے لئیے ہم قدم پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کے لئیے سر پرست پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ معاشرے کے محروم طبقے خواجہ سراوں کی فلاح و بہبود کے لئیے”مساوات” پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت متعارف کروائے جانے والے پروگرامز پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں