21

لاہور کے علاقہ شاد باغ سے طالبہ کے اغواء کا معاملہ، اغواء میں ملوث ملزمان عابد،الیاس اور آفتاب گرفتار

لاہور کے علاقہ شاد باغ سے طالبہ کے اغواء کا معاملہ، اغواء میں ملوث ملزمان عابد،الیاس اور آفتاب گرفتار

لاہور اور ملتان پولیس نے خفیہ جوائنٹ آپریشن کرکے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاہور( میاں عصمت رمضان) پنجاب پولیس نے لاہور کے علاقہ شاد باغ سے اغواء ہونے والی طالبہ کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اغواء میں ملوث تینوں ملزمان عابد،الیاس اور آفتاب کو ملتان سے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور پولیس کو طالبہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، اسی سلسلے میں لاہور اور ملتان پولیس نے خفیہ جوائنٹ آپریشن کرکے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کرلیا ہے اور اغواء میں استعمال ہونے والے ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ10 ویں کلاس کی طالبہ کو پولیس نے کل رات عارف والا سے بازیاب کرالیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں کل سے فیلڈ میں متحرک تھیں تاہم ملزمان نے کل سے کئی مرتبہ اپنی لوکیشنز تبدیل کی اور پولیس سے بھاگتے رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور اور ملتان پولیس کی ٹیموں نے خفیہ جوائنٹ آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے طالبہ کی بحفاظت بازیابی پر آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی تعریف کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت کی ہے، تفتیش کو جلداز جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں