82

لاہور گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 4بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی ہوگئے۔

برکی روڈ پنگالی گاؤں میں گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 4بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برکی روڈ پنگالی گاؤں میں مکان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کےباعث دو گھر زمین بوس ہوگئے،حادثے میں ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو اور مقامی افراد نے مل کر ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو اور سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ گھر میں گیس بھر گئی تھی، آگ جلانے پر دھماکہ ہوا، جاں بحق بچوں میں ہارون، شیری، علی اور انوش شامل ہیں، حادثے کی جگہ کو آپریشن مکمل کرکے کلیئر کردیا گیا۔

پولیس نے تخریب کاری کے امکانات کو رد کرتے ہوئے واقعے کو محض حادثہ قرار دیا، انسپکٹر نذیر اعوان کہتے ہیں کہ ابتدائی شواہد کے مطابق گیس اکھٹی ہوجانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں