16

لوگ کورونا کی سنگینی کو سمجھیں اور طبی عملے کے حالات کو پیش نظر رکھیں، کرینہ کپور

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ اب پہلے سے زیادہ اس کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے قواعد اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ میڈیکل برادری کے حالات کو بھی پیش نظر رکھیں۔

بدھ کو انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنی ایک پوسٹ میں بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں کی اداکارہ نے کہا کہ یہ میرے لیے ناقابل تصور ہے کہ اب بھی یہاں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو کہ حالات کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہے جن سے اس وقت ملک دوچار ہے۔

انھوں نے لوگوں سے کہا کہ جب اگلی بار آپ گھر سے نکلیں یا اپنے ماسک کو اپنی ٹھوڑی سے نیچے لگائیں یا قواعد کی خلاف ورزی کریں تو ایسا کرتے ہوئے ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے بارے میں ضرور سوچیں۔

یہ لوگ اس وقت ذہنی اور جسمانی طور پر ایک بحرانی کیفیت میں ہیں۔ آپ میں سے ہر ایک جو اس پیغام کو پڑھ رہا ہے وہ اس رِیت کو توڑنے کا ذمہ دار ہوگا، اب پہلے سے کئی زیادہ بھارت کو آپ کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کے شوہر اداکار سیف علی خان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں