31

لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

اللہ والا چوک پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے کولھی برادری کے لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ دھرنا دیکر روڈ 4 گھٹنے تک بند کردیا ٹریفک معطل-
عمرکوٹ کے قریب ھیرا آباد سے شادی شدہ لڑکی رادھا زوجہ پاتو کولھی کی گھر سے پھندا لگی ہوئی لاش برآمد ورثاء کا پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے 4 گھنٹے تک لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک ٹریفک معطل ان کا کہنا تھا کہ ہما ری بچی رادھا کو اس کی شوہر پاتو اور سسر نے قتل کیا ہے اور خود کشی کا روپ دیا گیا، اللہ والا چوک پر لاش رکھ کر ورثاء اور عمرکوٹ قریب گاؤں روحل واہ کے کولھی برادری کے لوگوں اور خواتین رتنی ، ھیمن ، تھانور ، مہراج کولھی اور دیگر نے کہا کہ ہماری بچی کو قتل کرکے لاش کمرے میں لٹکا کر خودکشی کا روپ دیا گیا ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے-
ایس ایچ او پولیس عمرکوٹ سے رابط کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے تین افراد لڑکی کے شوہر اور ان کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں