35

مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔

مادری زبانوں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے.

عثمان بزدار نے کہا کہ آج کے جدید دور میں مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مادری زبان کی تعلیم سے زبان کی ترویج و اشاعت میں مدد ملتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج زبانوں کی پہچان اور ان کی اہمیت سے آگاہی کے لئے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

نومبر 1999کو یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے اعلامیہ میں 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اِسی ادارے کے زیر اہتمام سال 2000 سے اِس روز دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں