30

ماسک لگا کر وکٹ کا جشن، حارث رؤف کی ویڈیو وائرل

بگ بیش لیگ کے میلبورن اسٹارز اور پرتھ سکارچرز میں میچ کے دوران حارث رؤف نےایک بار پھردل جیت لئے۔
آسٹریلیا میں سائمنز اسٹیڈیم جیلانگ میں کراؤڈ کے سامنے حارث رؤف نے ایک شاندار گیند پر وکٹ حاصل کی تو اس موقع پر کسی جوشیلے انداز اور فاتحانہ نشان بنانے کی بجائے انہوں نے انوکھے انداز میں اس کی خوشی منائی ۔ ان کا انوکھا انداز اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سمیت کھلاڑیوں اور کمینٹیٹرز سب کے دل کو بھا گیا۔
انہوں نے مخالف ٹیم کے بیٹر پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کےبعد ورچوئلی اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرکے دکھائے اور پھر اپنی جیب سےماسک نکال کر چہرے پر پہن لیا۔ اپنے اس انداز سے دراصل انہوں نے لوگوں کی توجہ اومیکرون ویرئنٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کی طرف دلائی ہے۔ حارث رؤف کے اس عمل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں