32

ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں