166

متعلقہ حکام کو عدالتی احکامات پر عملدارآمد کروانے اور مون مارکیٹ کے تاجروں کی باہمی مشاورت سے فیصلے کرنے پر مجبور کریں گے۔ نعیم میر

پاکستان انجمن تاجران کے چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا انجمن تاجران لاہور کے قائدین صدر لاہور شاہد نزیر چوہدری چیئرمین لاہور سہیل محمود بٹ جنرل سیکرٹری لاہور میاں خلیل عبیر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ رضوان بٹ کے ہمراہ مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن کا وزٹ ،

سی ای او رحیم سٹورز رانا عبدلرافع ، رمضان گجر خواجہ وسیم احمد صدر مین بلیواڑ علامہ اقبال ٹاؤن, خالد بٹ, رانا اعجاز احمد, میاں حسن, چوہدری شوکت علی,ودیگر تاجر رھنماوں نے استقبال کیا

مون مارکیٹ میں پارکنگ ایریا پر خدمت مرکز کی وسعت کو بہانہ بنا کر مقامی پولیس کی اکلوتے پارکنگ ایریا پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوششوں کی شدید مزمت کی گئی

نعیم میر نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو عدالتی احکامات پر عملدارآمد کروانے اور مون مارکیٹ کے تاجروں کی باہمی مشاورت سے فیصلے کرنے پر مجبور کریں گے-اس کے علاوہ انھوں نے تاجر قائدین نے مون مارکیٹ کے مسائل سنے اور مارکیٹ کا دورہ بھی کیا -تاجر قائدین نے خدمت سنٹر کو متصل ایل ڈی پلازہ میں شفٹ کرنے کی تجویز بھی دی
ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ کا وسیع رقبہ نئے خدمت سنٹر کی تعمیر کے لئے موزوں قرار دیا گیا
اس موقع پر نعیم میر نے مون مارکیٹ کے تاجروں کو مکمل سپورٹ کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں