39

مجھے اندازہ ہے یاسمین راشد کا مرض کتنا تکلیف دہ ہے: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی کینسر سے نبردآزما کورونا کیخلاف جنگ میں پیش پیش وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں۔ اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین
ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں۔ اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ بھی میری ماں کی طرح ہیں، اللّہ تعالیٰ ماؤں کو سلامت رکھے، آمین۔

واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ عوام کی صحت کیلئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں