245

محسنِ پاکستان، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں-فیملی ذرائع

محسنِ پاکستان، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں، یہ بات ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع نے بتائی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی آکسیجن پائپ لگی تصویر منظرِ عام پر آگئی تھی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یہ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور تمام اہلِ وطن کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی تھیں۔

اس حوالے سے قومی سائنسدان کے ترجمان کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بعد میں انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال میں کوویڈ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کے تیزی سے صحت یاب ہونے کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں