ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موبائل گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوارحملہ آوروں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2اہلکارشہید ہو گئے۔
معلوم ہواہے کہ افطاری کے بعد درابن کے علاقے میں محکمہ ایکسائزوٹیکسیشن کی موبائل گاڑی سڑک پر گاڑیوں کی روٹین چیک اپ کے لئے موجودتھی کہ اسی اثناء میں موٹرسائیکل پر سوارمسلح افراد نے موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی جسکے نتیجےمیں سب انسپکٹروسیم اوراسسٹنٹ سب انسپکٹررخسارشہید ہوگئے۔
حملہ آورفائرنگ کے واقعہ کے بعد فرارہوگئے۔
واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
