85

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹر ن شپ کے لئے آئی طالبات کی مشہور ڈرامہ عینک والا جن کے کردار ہامون جادوگر(حسیب پاشا) سے ملا قات۔

لاہور (ٹیوٹرپاکتسان) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور نارووال یونیورسٹی کی محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں ماس کمیونیکیشن کی انٹر ن شپ کے لئے آئی طالبات نے ماضی کے مشہور عینک والا جن ڈرامہ کے کردار ہامون جادوگر)حسیب پاشا(سے ملا قات کی۔ حسیب پاشا نے وفد کو بتایا کہ ماضی کے اس ڈرامہ نے کامیابی کے جھنڈے بلندکر کے تاریخ رقم کی ہے۔آ ج بھی شائقین اس ڈرامہ کو نشر مکرر کے طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامہ نے بچوں اور بڑوں میں نیک بدی کا درس دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سیصلہ فن پروگرام کے تحت نادار فنکاروں کی مالی معاونت کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب صحافت کی یونیورسٹی ہے جہاں ہر شعبہ کا سمندر بہتا ہے۔وہ خود اس ادارے میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران یہاں سے بہت کچھ سیکھا۔ اس ادارے سے جس نے بھی انٹرنشپ کی وہ عملی میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھتا چلا گیا۔آپ سب بہت خوش قسمت ہو جو آپ کو اس ادارے میں انٹرنشپ کے لئے چنا گیا ہے۔طالبات نے کہا اس ادارے میں انہوں نے اب تک جو کچھ سیکھا ہے اس بارے ان کی ٹیچرز نے بھی کبھی آگاہی نہ دی تھی۔ہمیں چند دنوں میں جو سیکھنے کو ملا وہ ہم سب کے لئے عملی میدان میں جانے کا تجربہ ہو گا۔ انہوں نے ڈی جی پی آر میڈم ثمن رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام انٹرنشپ طالبات کی کی خوش قسمتی ہے کہ انہوں نے ہمیں چنا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں