24

مختلف شہروں میں دھرنے ختم ہونے لگے

حکومت اور کوئٹہ میں مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب اور شہدا کی تدفین کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اظہاریکجہتی کے لیے جاری دھرنے بھی ختم ہونے لگے۔

سانحہ مچ کے لواحقین کی جانب سے کو ئٹہ میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد دیگر شہروں میں بھی دھرنے ختم کرنے کے اعلانات کئے گئے جس کے بعد کئی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں کو جانا شروع ہوگئے اور ٹریفک کی روانی بھی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

کراچی میں ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کوئٹہ میں حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ترجمان نے کہا کہ لواحقین شہدا کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔

لاہور میں بھی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد مال روڈ، چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، امامیہ کالونی پر ہونے والے تمام دھرنے ختم کردیےگئے۔ دھرنے کے شرکا گھروں کو روانہ ہوگئے اور تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت المسلمین نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھی دھرنا ختم کرنےکا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ راجن پور اور سکھر سمیت دیگر مقامات پر جاری دھرنوں کو ختم کرنے کے اعلانات کیے گئے جس کے بعد مظاہرین گھروں کو روانہ ہوگئے اور تمام رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں