29

مذہبی جماعت کا مارچ روکنے میں ناکامی ،سی سی پی اولاہور کے تبادلے کاامکان

مذہبی جماعت کا مارچ روکنے میں ناکامی پر سی سی پی اولاہور کے تبادلے کاامکان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تین سینئر افسروں کے انٹرویو کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مذہبی تنظیم کا مارچ لاہور میں روکنے میں ناکامی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے سی سی پی او لاہور کی اہم ترین پوسٹ کیلئے 3 افسران کے انٹرویو کیے۔وزیراعلیٰ نےایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض دیو ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنزپنجاب شہزادسلطان اورایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامرملک انٹرویو کیا۔

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی بھارت میں ہی کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
یادرہے اطلاعات تھیں کہ مذہبی تنظیم کا مارچ نہ روکنے پروزیراعظم پنجاب پولیس پر انتہائی برہم ہیں اور لاہور پولیس کے اعلی افسران کے خلاف ایکشن لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں