22

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 مئی کو اسلام آباد میں طلب

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے چاند کیلئے پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور حتمی اعلان موصول شہادتوں کے مطابق کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی، جس کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی نے کرنا ہے تاہم وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ جائے گا جبکہ عید 14 مئی کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں