36

مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں یادگارِ اسلاف مفتی محمد سلیمان رضوی کی آمد اور ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سے ملاقات

لاہور( ٹیوٹرپاکستان )جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے شیخ الحدیث حافظ محمد عبد الستار سعیدی صاحب سمیت ہزاروں علماء کے استاذ محترم، ممتاز علمی شخصیت مفتی محمد سلیمان رضوی اپنی پیرانہ سالی کے باوجود اسلام آباد سے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تشریف لائے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی کو اہم فقہی اور اعتقادی موقف اجاگر کرنے اور استقامت اور پامردی کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے برادر اصغر مناظر اسلام مفتی محمد عابد جلالی قدس سرہٗ العزیز کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فضیلۃ الشیخ مفتی محمد سلیمان رضوی نے ”مذہبی پریس“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کچھ آستانوں اور علمی خانوادوں کے موجودہ ذمہ داروں کے غلط نظریات اور غلط پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: اسلاف کے نظریات سے برگشتہ ان کی بعض اولادوں سے نسل نو بہت پریشان نظر آرہی ہے۔ حسد، بغض، ہٹ دھرمی اور جہالت نے بڑی شخصیات کے شاندار ماضی کو داغدار کردیا ہے۔ حضرت امام احمد رضا بریلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے افکار و نظریات عصر حاضر کے علماء و مشائخ کے لیے سفینہئ نجات اور مرشد و رہنماء کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بدقسمتی سے بعض لوگ اکابرین امت کا دامن چھوڑ کر دربدر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مہمان گرامی اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: حالات حاضرہ میں مفتی محمد سلیمان رضوی جیسے اکابر کا دم غنیمت ہے جو بھٹکے ہوئے آہو کو سوئے حرم بلانے کا درد رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں