98

مریم نواز ان ایکشن، پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی ان لائن میٹنگ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی میٹنگ بلالی، حلف اٹھانے کے تھوڑی دیر بعد ہی بلائی گئی آن لائن میٹنگ کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اضلاع اور ڈویژن کے پولیس سربراہان بھی شریک ہوں گے، بیوروکریسی ساتھ پہلے میٹنگ کا 2 نکاتی ایجنڈا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ ایجنڈے میں پرائس کنٹرول اور رمضان پیکیج شامل ہیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں