97

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ نواز کی مریم نواز 220 ووٹ لے کر پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر نو منتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا۔

مسلم ن لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوئیں۔

جبکہ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور واک آؤٹ کے باعث رانا آفتاب کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔

اسپیکر کے اعلان کے بعد مریم نواز نے قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں