24

مریم نواز کا عمرے پرجانے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرینڈر کر رکھا ہے۔

مریم نواز کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں۔

درخواست میں ن لیگی رہنما نے استدعا کی ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں