26

مریم کے والد اور بھائیوں نے آنے سے انکار کردیا، شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی موت کو کیش کرنے کی کوشش کی گئی، پیرول پروپیگنڈا کا نیا منصوبہ ترتیب دیا گیا، مریم نواز کے والد اور بھائیوں نے آنے سے انکار کردیا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پہلے کیلبری کوئین نے خبر نہ دینے کا الزام حکومت پر لگانے کا پلان بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے نہ آنے پر شرمندہ ہونے کے بجائے پیرول پروپیگنڈہ کا نیا منصوبہ ترتیب دیا گیا، سوال یہ ہے کہ کیا مرحومہ صرف شہباز شریف کی والدہ تھیں یا نواز شریف کی بھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں