10

مزید چار کھلاڑیوں کو یو اے ای کا ویزا جاری کردیا گیا، پی سی بی

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے مزید چار کھلاڑیوں کو یو اے ای کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عمر امین، حماد اعظم، خالد عثمان اور آصف آفریدی کو ویزے مل گئے، پہلی دستیاب فلائٹ سے کھلاڑیوں کو ابوظہبی پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق صرف ایک کرکٹر عمران رندھاوا کا ویزا تاحال جاری نہیں ہوا، جیسےہی ویزہ جاری ہوگا عمران رندھاوا کی بھی ابوظہبی روانگی کو حتمی شکل دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں