64

مسلح افراد نے سپریم کورٹ کی دو خواتین ججز کو قتل کردیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کی دو خواتین ججز کو قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل پولیس نے خواتین ججز پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین ججوں پرحملہ اس وقت کیا گیا جب وہ عدالتی گاڑی میں اپنے دفتر کے لیے جارہی تھیں۔

حملے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے، کسی گروپ نے ابھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں