47

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کی تدفین کردی گئی

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کی تدفین کراچی کے ماڈل کالونی قبرستان میں کردی گئی، نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔

سیٹھ عابد 85 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ، ان کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز ٹو کی مسجد حافظ ایاز میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں اہلخانہ، عزیز اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی، بعدازاں سیٹھ عابد کو ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں