142

مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟حریم شاہ کا چونکا دینے والابیان اور مفتی عبدالقوی کا ردعمل

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے، حریم شاہ نے تھپڑ مارنے کی وجہ بھی بتادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں مفتی عبدالقوی کے منہ پر حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ رسید کیاگیا اور عبدالقوی بوکھلا گئے، حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔ تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئےحریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی دو روز سے اُن کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔
بار ہا منع کرنے کے باوجود باز نہیں آئے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو میں نے اور میری دوست نے اُنہیں مارا۔ تھپڑ کھانے کے واقعہ کے بعد عبدالقوی نے ایک بیان میں کہا کہ حریم شاہ نے نہیں، اُن کی سیکرٹری عائشہ نے مارا، مقصد ویڈیو وائرل کرا کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں