40

ملتان محکمہ صحت کا جعلی ادویات کے خلاف ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن

ملتان( ٹیوٹر پاکستان )ملتان : محکمہ صحت کا جعلی ادویات کے خلاف ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے آپریشن کی قیادت کی-


سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ غوثیہ کالونی میں واقع گھر سے جعلی ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی۔
ملزمان سرکاری اسپتالوں کی ادویات نئے لیبل کے ساتھ بھی سپلائی کرتے تھے۔ جعلی ادویات کی مالیت 10 سے 12 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے- مرکزی ملزم افضل موقع سے فرار ، دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے-

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد بھی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔
مرکزی ملزم افضل موقع سے فرار ، دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب
مرکزی ملزم افضل ریکارڈ یافتہ، جعلی ادویات کیس میں سزا بھی کاٹ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں