54

ملتان: پی پی کارکن چوک گھنٹہ گھر پہنچنا شروع، گیلانی ہاؤس کا راستہ سیل

ملتان میں آج اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکن چوک گھنٹہ گھر پہنچنا شروع ہوگئے، انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم، گھنٹہ گھر چوک اور نشتر روڈ سے گیلانی ہاؤس جانے والا راستہ سیل کردیا ۔

ملتان کے سرد موسم میں سیاسی پارا ہائی ہے، قلعہ قاسم کہنہ باغ کو بند کرکے سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، چوک گھنٹہ گھر جانے راستے پر 10 سے 12 کلومیٹرتک ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کے تازہ دم دستے چوک گھنٹہ گھر پہنچ گئے ہیں۔

مولانافضل الرحمٰن نے رات نواب پور میں اپنے صاحبزادے کی رہائشگاہ پرقیام کیا، وہ جلسے سے قبل مدرسہ قاسم العلوم پہنچیں گے، پھر ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ جائیں گے، مریم نواز کے موٹروے شاہ رکن عالم انٹرچینج کے ذریعے ملتان پہنچے کی اطلاع ہے۔

آصفہ بھٹو کی خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ائیرپورٹ پہنچنے کی اطلاع ہے، وہ ریلی کی شکل میں گیلانی ہاؤس سے جلسہ گاہ جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس ، دکانیں اور کاروباری مراکزبند کرادیے گئے ہیں، گیلانی ہاؤس آنےوالا ایک راستہ سیل کردیاگیا جبکہ دوسرے راستہ کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈنڈا بردارکارکنان گیلانی ہاؤس سے باہر نکل آئے ہیں اور ان کی جانب سے کنٹینر ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، گیلانی ہاؤس کے باہر ساؤنڈ سسٹم ٹرک پہنچا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں