26

ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے، مریم اورنگزیب

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِاعظم پہلے 10دن ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھتے پاکستان کی نوید دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارمختلف جماعتوں کے کابینہ اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کیلئے پرُعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات خارجہ پالیسی میں بہتری کی نشاندہی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد بھی حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں