12

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا، مختلف شہروں میں امام عالی مقامؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے گئے۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔

لاہور میں مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

پشاور میں چہلم کا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوا جبکہ کوئٹہ میں بھی چہلم کے دو جلوس برآمد ہوئے۔

ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

حیدرآباد، سکھر، میر پور خاص، ٹھٹھ، بدین، جیکب آباد، خیرپور ، لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں جلوس برآمد ہوئے۔

ادھر پاراچنار، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ہنگو، اورکزئی میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس برآمد ہوئے۔

گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں