19

ممتاز بھٹو کی تدفین آج لاڑکانہ میں ہوگی

سندھ کے سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کو آج آبائی شہر لاڑکانہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ممتاز بھٹو کا انتقال 88 سال کی عمر میں کراچی میں ہوا، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے، ممتاز بھٹو کی تدفین میرپور بھٹو میں ہوگی۔

سابق وزیراعلیٰ ممتاز بھٹو کے گاؤں میں سوگ کی کیفیت ہے اور دکانیں بند ہیں۔

ممتاز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے رشتے دار اور قریبی ساتھی رہے۔ 1967 سے 1988 تک پیپلز پارٹی سے وابستگی رہی، سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے سیاسی جماعت بھی بنائی۔ ممتاز بھٹو نے2017 میں اپنی سیاسی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں