31

ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک چل بسے

ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ وہ ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے۔
ڈاکٹر ڈینس آئزک طویل عرصے سے کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔ دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش، کروبی، تھوڑی سی زندگی ان کے مشہور ڈرامے تھے۔ انہوں نے گیسٹ ہاؤس کی کچھ اقساط اور ثمینہ پیرزادہ کی فلم’’انتہا‘‘ کا اسکرین پلے بھی لکھا۔
انہوں نے فرانسیسی ناول (Around the World in Eighty Days) کا اردو ترجمہ بھی کیا۔
ڈاکٹر ڈینس آئزک کو 1979 میں تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔
ڈاکٹر ڈینس آئزک 11 جنوری 1951 کو پشاور میں پیدا ہوئے، 1970 میں خیبر میڈیکل کالج سے گریجویشن کی اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 سال بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں جبکہ 2000ء میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا ہجرت کرگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں