48

منشیات کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں