سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد ایم ڈی نے اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے منظوری کے باوجود علی جاوید ہمدانی نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا چارج نہیں سنبھالا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی جاوید ہمدانی کی بطور ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کئی روز بعد بھی جاری نہیں ہو سکا ہے۔