وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نےذمہ دارانہ رویئے اور بالاکوٹ پر مناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا، مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت سے متعلق پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 2019ء میں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بھارتی سفاکی کو عیاں کیا، میں نے بتایا کہ کیسے فاشسٹ مودی حکومت نے بالاکوٹ واقعے کوانتخابی نتائج کےحصول کے لیے استعمال کیا، حالیہ انکشافات نے مودی سرکاری اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔
In 2019, I spoke at UNGA on how India’s fascist Modi govt used the Balakot crisis for domestic electoral gains. Latest revelations from communication of an Indian journalist, known for his warmongering, reveal the unholy nexus between the Modi govt & Indian media
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2021
عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بنی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ذمہ داری کے باوجود مودی حکومت بھارت کو خطرناک ریاست بنانے پر تلا ہوا ہے، مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کے لیے خطرناک ہو۔