20

مولانا عادل کو شہید کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کو شہید کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ 10 اکتوبر کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے مولانا ڈاکٹر محمد عادل کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔
تاہم اب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل کو شہید کرنے والے ملزمان کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا خاکہ عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں