14

موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد عدالت میں پیش

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

ملزم عابد ملہی کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے عدالت میں پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ موٹر وے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد گزشتہ روز لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتار ہوا ہے۔

عابد نے پولیس کے فراہم کردہ نمبر اور فون پر اپنی اہلیہ سے رابطہ کیا تھا، جب وہ اپنی اہلیہ سے ملنے آیا تو پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نے اسے دھر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں