24

مہنگی چینی، مل مالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ

مہنگی چینی بیچ کر تحریک انصاف کی حکومت میں شوگر مل مالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ پہنچایا جاچکا ہے، صرف رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں شوگر مل مالکان 67 ارب روپے کا اضافی منافع لے گئے ہیں۔

شوگر کمیشن کی رپورٹ اور حکومتی اعداد و شمار کے ساتھ سارا کچا چٹھا سامنے آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت نوٹس لیتی اور عوام کو دلاسے دیتی رہ گئی لیکن ملک میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت اس سے پہلے درآمدی چینی کا ٹینڈر تین بار منسوخ کر چکی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی کے باعث منسوخ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں