44

میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل

پنجاب کے وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل کر دی گئی جس کا پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل کرتے ہوئے انہیں بلدیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید کی طرف سے وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔

نئے وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کو ان کی نئی ذمے داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں