7

’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر کا سحِر ٹوٹ گیا

مہندی کے فنکشن میں ڈانس کی ویڈیو سے راتوں رات مقبولیت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ کا سحِر ان کی نئی ویڈیو نے توڑ دیا۔
ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے حال ہی میں بالی ووڈ کے گانے ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرلی تھی۔
اب اس کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے ڈانس کے بعد اداکاری میں قسمت آزمانے کوشش کی ہے۔
تاہم ان کی اس نئی ٹک ٹاک ویڈیوز کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین مایوسی کا شکار ہوگئے، پنجابی لب و لہجے میں اردو زبان کی ادائیگی اور چہرے کے تاثرات نے ان کا سحِر ختم کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین ان کی نئی ویڈیوز پر کمنٹس میں تبصرے کرتے ہوئے اداکاری کا خیال ترک کرنے کا مشورہ دیتے دکھائی دیئے جبکہ کچھ صارفین کے مطابق عائشہ ڈانس اچھا کرتی ہیں وہی کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں